وہ تین مواقع جب آپ کے لیے برش کرنا انتہائی نقصان دہ ہے

وہ تین مواقع جب آپ کے لیے برش کرنا انتہائی نقصان دہ ہے

یہ بات برطانیہ کی ایک ماہر ڈاکٹر نے بتائی اور یہ بھی کہا کہ ان تین کیفیات میں برش کرنے کا بہت دل چاہتا ہوگا
وہ تین مواقع جب آپ کے لیے برش کرنا انتہائی نقصان دہ ہے

ویب ڈیسک

|

17 Apr 2024

طبی ماہرین کہتے ہیں کہ دانتوں کا خیال اور اُن کو صحت مند رکھنا انسان کے لیے ضروری ہے تاہم اب ایک ایسا دعویٰ سامنے آیا ہے جسے سُن کر ہر شخص حیران رہ جائے گا۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک ڈاکٹر جہاں دانتوں کی صفائی پر زور دیتے ہیں وہیں اب انہوں نے ایسی تین کیفیات بھی بیان کردیں جن میں برش کرنا انسانی صحت اور دانتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

لندن اسکول آف فیشل ایستھیٹکس کی ڈائریکٹر اور اسمارٹ ڈینٹل ایستھیٹکس کی کلینیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر شادی منوچہری نے حال ہی میں وہ تین کیفیات بیان کیں جن میں برش نہیں کرنا چاہیے۔

وہ تین حالات جن میں برش نہیں کرنا چاہیے،

الٹی کے بعد دانتوں میں برش کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔ ڈاکٹر نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ قے کے وقت معدے سے آنے والا پانی تیزابیت سے بھرپور ہوتا ہے، ایسی صورت میں اگر برش کیا جائے تو مسوڑھوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے مزید وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ دانت دراصل معدنیات ہیں اور تیزاب انہیں تباہ کرسکتا ہے لہذا الٹی کے کم از کم آدھے گھنٹے کے بعد برش کریں تاکہ تھوک قدرتی طور پر تیزابیت کو منہ سے ختم کردے۔

دوسرا انہوں نے بتایا کہ کھانے یا ناشتے کے بعد بھی برش کرنا خطرناک ہوسکتا ہے کیونکہ ناشتے یا کھانے کے دوران زرات دانتوں میں موجود بیکٹریا کو میٹابولائز کرتے ہیں جس سے تیزابیت پیدا ہوتی ہے۔

اسی طرح تیسرا موقع وہ ہے کہ جب آپ مٹھائی یا کوئی میٹھی چیز کھائیں تو اُس کے فوری بعد برش نہ کریں۔ ایسا کرنے کی صورت میں ہوتا یہ ہے کہ دانتوں میں موجود بیکٹیریا مٹھاس کو اپنی خوراک کے طور پر لیتے ہیں اور اس دوران بھی تیزابیت پیدا ہوتی ہیں۔

ڈاکٹر شادی منوچہری کا کہنا ہے کہ ان تین کیفیات میں آپ کا دانتوں کو برش کرنے کا شاید بہت دل چاہتا ہو مگر یہ آپ کے دانتوں کی صحت کیلیے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!