ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے دانت سفید نہیں ہوتے بلکہ ۔۔۔ امریکی ڈاکٹر کا پیغام

ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے دانت سفید نہیں ہوتے بلکہ ۔۔۔ امریکی ڈاکٹر کا پیغام

امریکی ڈاکٹر نے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا
ٹوتھ پیسٹ کے استعمال سے دانت سفید نہیں ہوتے بلکہ ۔۔۔ امریکی ڈاکٹر کا پیغام

ویب ڈیسک

|

30 Aug 2024

امریکا کے شہر نیویارک کے ویسٹ چیسر کاؤنٹی کے شہر یارک ٹاؤن کے ڈاکٹر نے ٹوٹھ پیسٹ استعمال کرنے والوں کو خبردار کردیا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُن نے دعوی کیا کہ دانتوں کو سفید کرنے کیلیے استعمال کے جانے والے ٹوتھ پیسٹ سے دانت پیلے ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ذہنی اختراع ہے کہ ٹوتھ پیسٹ سے دانت موتی کی طرح سفید ہوتے ہیں جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہوتا کیونکہ بعض اوقات ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے ہی دانت پیلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ڈاکٹر کے مطابق ٹوتھ پیسٹ کی وجہ سے دانتوں پر موجود خول ختم ہوتا ہے اور پھر یہ حساس ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے بڑھتی عمر میں بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!