اسلام آباد میں بارشوں کے بعد ڈینگی کیسز میں اضافہ

ویب ڈیسک
|
13 Sep 2025
وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے 14 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دیہی علاقوں سے 18 اور شہری علاقوں سے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق بھارہ کہو سے 8، سوہان سے 4، سیکٹر G-5 سے 2 جبکہ علی پور، G-13، G-6، I-8، I-9، کورال، روات، سہالہ، ترلائی، ترنول اور H-13 سے ایک، ایک مریض سامنے آیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق ڈینگی سرویلنس ٹیموں نے ضلعی حکام کے ہمراہ متاثرہ مقامات کا معائنہ کیا۔ اس دوران 486 مقامات چیک کیے گئے جن میں 15 مثبت ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کی گئی اور اسسٹنٹ کمشنرز نے وہاں فوری کارروائی کی۔
مزید بتایا گیا کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 40 ہزار سے زائد سرگرمیاں کی گئیں۔ اس دوران 27 مریضوں کے گھروں اور 1129 قریبی مکانات میں اسپرے کیا گیا جبکہ 176 مقامات پر فوگنگ بھی کی گئی۔
Comments
0 comment