روزانہ ورزش نہ کرنے والوں کا مسئلہ حل، ماہرین نے آسان حل بتادیا

روزانہ ورزش نہ کرنے والوں کا مسئلہ حل، ماہرین نے آسان حل بتادیا

ہفتے میں دو روز یہ کام پورے 7 دن کی ورزش کے برابر مفید ہیں، تحقیق
روزانہ ورزش نہ کرنے والوں کا مسئلہ حل، ماہرین نے آسان حل بتادیا

Webdesk

|

22 Feb 2024

ورزش کو انسانی صحت کیلیے انتہائی مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف فٹنس بہتر ہوتی ہے بلکہ سستی ختم اور جسم چست رہتا ہے۔

عام طور پر انسان کو روزانہ کچھ منٹ کی ورزش کرنے میں بھی سستی آتی ہے، جس کی وجہ ہمارا لائف اسٹائل ہے۔ تاہم اب ایک حالیہ تحقیق میں ہمارا ورزش کا مسئلہ حل ہوگیا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے دی جانے والی ہدایات کے مطابق ہفتے میں 150 منٹ کی معتدل نوعیت کی جسمانی ورزش یا 75 منٹ کی سخت جسمانی ورزش کرنی چاہیے۔ 

چین میں ہونے والی ایک تحقیق میں ماہرین نے دریافت کیا کہ ہفتے میں اگر کوئی ایک یا دو روز ورزش کرلے تو اس کے اثرات اور فوائد پورے ہفتے کے برابر کے ہوتے ہیں۔

تحقیقی مطالعے کی سربراہ اور مصنفہ لہیوا ژینگ نے بتایا کہ چھٹی کے دن میں عام طور پر لوگ ورزش کو معمول بناتے ہیں جبکہ باقی ایام میں وہ دیگر کاموں کی وجہ سے اسے ترک کردیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہفتے میں ایک یا دو دن ورزش کرنے سے پیٹ میں جمی چکنائی جو عام طور پر مٹاپے کا سبب بنتی ہے، کمر کی چوٹائی اور اضافی چربی بالکل ویسے ہی ختم ہوسکتی ہے جیسے روز ورزش سے ہوتی ہے۔

لیہوا ژینگ نے تحقیق میں دفتر میں کام کرنے والے، بس چلانے والے اور دیگر ملازمین کی جانب اشارہ جو دن کے کئی کئی گھنٹے کرسی پر بیٹھ کر کام کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ اپنی روز مرہ زندگی میں ورزش کے معمول کی پیروی کرنے میں مشکلات سے گزرتے ہیں تاکہ سست رو زندگی بچ سکیں لیکن جم کے لیے وقت نہیں نکال پاتے۔ یہ تحقیق ان کو تندرست رہنے کے لیے ایک متبادل طریقہ فراہم کرتی ہے۔

اُن کے مطابق ہفتے میں چھٹی کے دو دن میں اگر پہاڑ چڑھنے، سائیکلنگ یا بھاگنے جیسی سرگرمیاں کرلی جائیں تو یہ صحت کے لیے بہت زیادہ مفید اور اُسی طرح کارگر ہیں جیسے 7 دن کی ورزش ہوتی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!