رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ

رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ

خیبرپختونخوا سے رواں سال کا یہ 12واں کیس ہے
رواں سال کا 19واں پولیو کیس رپورٹ

ویب ڈیسک

|

6 Aug 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

نیشنل ای او سی (National Emergency Operations Center) نے اس صورتحال کو تشویشناک قرار دیا ہے۔ نیا کیس لکی مروت کی یونین کونسل سلیمان خیل کے پانچ ماہ کے بچے میں سامنے آیا ہے۔

ماہرین صحت نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے 5 سال سے کم عمر کے تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔ اس کے علاوہ، یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ٹیکوں کا کورس بھی مکمل کروایا جائے۔

حکومت نے خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے تدارک کے لیے ایک خصوصی منصوبہ ترتیب دیا ہے، جس کے تحت رسائی کے مسائل کو حل کرنے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے۔ آئندہ ماہ ملک بھر میں ایک خصوصی پولیو مہم شروع کی جائے گی، جس کا مقصد اس بیماری کا مکمل خاتمہ ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!