پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، ایک ہی دن میں مزید 13 بچے جاں بحق

پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، ایک ہی دن میں مزید 13 بچے جاں بحق

سال 2024 میں مرنے والے بچوں کی تعداد 405 تک پہنچ گئی، صورت حال بدستور تشویشناک
پنجاب میں نمونیا کی وبا بے قابو، ایک ہی دن میں مزید 13 بچے جاں بحق

ویب ڈیسک

|

20 Feb 2024

صوبہ پنجاب نمونیا کے باعث بچوں کی اموات میں پریشان کن اضافے سے دوچار ہے، ایک ہی دن میں مزید تیرہ بچے جان کی بازی ہار گئے۔

محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق اس سال مرنے والے بچوں کی تعداد 405 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں دو، فیصل آباد میں تین، بہاولپور میں دو، شیخوپورہ میں دو، گوجرانولہ، ملتان اور راولپنڈی میں ایک ایک بچہ جاں بحق ہوگا۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 304 بچوں میں نمونیا کی تشخیص ہوئی۔

واضح رہے کہ ایک سال کے دوران، صوبے میں نمونیا کے 29,000 سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے، صرف لاہور میں ایک ہی دن میں 114 بچوں کو اسپتال میں داخل کیا گیا۔

محکمہ صحت پنجاب نے والدین سے ایک اپیل کرتے ہوئے دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کو یقینی بنائیں۔ حفاظتی ٹیکے نمونیا اور دیگر متعدی بیماریوں کے خلاف سب سے مؤثر حفاظتی اقدامات میں سے ایک ہے، جو کمزور بچوں کو اہم تحفظ فراہم کرتا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!