پنجاب میں 6 سالہ بچے کو پولیو کی تشخیص

پنجاب میں 6 سالہ بچے کو پولیو کی تشخیص

بچے کا تعلق چکوال سے ہے
پنجاب میں 6 سالہ بچے کو پولیو کی تشخیص

ویب ڈیسک

|

29 Aug 2024

پنجاب میں حیران کن طور پر 6 سالہ بچے کو پولیو کی تشخیص ہوئی ہے، جس کے بعد رواں سال صوبے میں رپورٹ ہونے والا یہ پہلا کیس ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمی کاردار نے 6 سالہ بچے میں پولیو وائرس رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی اور بتایا کہ بچے کا تعلق چکوال سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہ علامات ظاہر ہونے پر بچے کا علاج شروع کروادیا تھا جس کے باعث اب اُس کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور وہ روبہ صحت ہے۔

پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے اگلے ماہ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب کو پولیو فری صوبہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!