پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ

پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ

حیدرآباد میں نیا کیس سامنے آیا، قومی ادارہ صحت کی تصدیق
پاکستان میں رواں سال کا 27واں پولیو کیس رپورٹ

ویب ڈیسک

|

23 Sep 2025

قومی ادارۂ صحت (NIH) کے مطابق سندھ کے ضلع حیدرآباد میں پولیو کا نیا کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد رواں سال ملک بھر میں کیسز کی تعداد بڑھ کر 27 ہوگئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں اب تک پولیو کے 18 کیسز خیبر پختونخوا، 7 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تازہ کیس کے بعد سندھ میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور افغانستان دنیا کے وہ آخری دو ممالک ہیں جہاں پولیو ابھی تک ختم نہیں ہوسکا۔ ماہرین صحت کے مطابق ویکسین سے ہچکچاہٹ، سیکیورٹی مسائل اور افواہیں اس کے مکمل خاتمے میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق رواں ماہ کے آغاز میں سب نیشنل پولیو ویکسینیشن مہم 88 اضلاع میں چلائی گئی، جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً 2 کروڑ 10 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ اگلی قومی مہم 13 سے 19 اکتوبر تک جاری رہے گی جس میں 4 کروڑ 55 لاکھ بچوں کو گھر گھر جا کر ویکسین پلائی جائے گی۔ اس مہم میں چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز حصہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اس ماہ کے اوائل میں خیبر پختونخوا میں بھی دو نئے کیس سامنے آئے تھے، جن میں شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کا 19 ماہ کا بچہ اور لکی مروت کی تحصیل سلیمان خیل کا 11 ماہ کا بچہ شامل ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!