پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دو کیسز سامنے آئے ہیں
پاکستان میں پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2024

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 23 تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں 10 ماہ کی بچی کو پولیو کی تشخیص ہوئی جس کے بعد رواں سال صوبے سے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 2 ہوگئی۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ضلع پشین میں 30 ماہ کے بچے کو پولیو وائرس کی قسم وی پی وی 1 کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 15 تک پہنچ گئی۔

قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ پولیو وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ بچوں کی صحت کے لیے مستقل خطرہ ہے، بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ ساتھ حفاظتی ٹیکہ جات کا کورس بھی بروقت مکمل کروائیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!