پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

قومی مرکز صحت نے تصدیق کردی
پاکستان میں پولیو کا ایک اور نیا کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک

|

21 Oct 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا ہے، جس کی تصدیق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) اسلام آباد میں قائم پولیو ریفرنس لیبارٹری نے کر دی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق یونین کونسل گھڑی کے ایک سالہ بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب تک لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے چار چار کیسز، بنوں سے تین، تورغر سے دو جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان اور لوئر کوہستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی ہے، جن میں خیبرپختونخوا سے 19، سندھ سے 9 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔

ماہرین صحت نے کہا ہے کہ یہ صورتحال تشویشناک ہے اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو لازمی طور پر ویکسین کے قطرے پلوائیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!