پاکستان میں منکی پاکس کے تین کیسز رپورٹ، تینوں مشتبہ افراد کا تعلق ایک صوبے سے

پاکستان میں منکی پاکس کے تین کیسز رپورٹ، تینوں مشتبہ افراد کا تعلق ایک صوبے سے

منکی پاکس کے تینوں کیسز کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے
پاکستان میں منکی پاکس کے تین کیسز رپورٹ، تینوں مشتبہ افراد کا تعلق ایک صوبے سے

ویب ڈیسک

|

17 Aug 2024

محکمہ صحت نے ملک میں منکی پاکس کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق خلیج ممالک سے آنے والے خیبرپختونخوا کے شہری کو معمولی علامات بخار اور جسم میں دانے ظاہر ہوئے تھے جس کے بعد اُس کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دیے ہیں جبکہ متاثرہ شہری کو گھر میں ہی قرنطینہ کردیا ہے۔

اُدھر خیبرپختونخوا کی صوبائی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کی علامات والے تین مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں ایک کیس وفاقی وزارت والا بھی شامل ہے۔

اعلامیے کے مطابق سعودی عرب سے آنے والے ایک شہری کو منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں تھیں، مریض کا تعلق مردان سے ہے۔ وہ پشاور سے اپنے گھر اور پھر دوسرے ضلع چلا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دو مزید کیسز بھی سامنے آئے اور متاثرہ افراد کو گھروں میں قرنطینہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!