پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پبلک ہیلتھ نے تصدیق کردی، مریض بیرون ملک سے آیا، تعلق اورکزئی اور عمر 51 سال ہے، اسپتال منتقل
پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

آفتاب مہمند

|

31 Aug 2024

ملک میں منکی پاکس کا 5واں کیس رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے، بیرون ملک سے آنے والے شہری کے نمونوں سے ایک پاکس کی تصدیق ہوگئی۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبرپختونخواہ ڈاکٹر ارشاد علی نے بتایا کہ بیرون ملک سے آنیوالے 51 سالہ مریض میں ایم پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ شخص پشاور ائیر پورٹ پہنچا جہاں اسکرین کے دوران علامات ظاہر ہونے پر اسکا ٹیسٹ کگیا تھا، جو مثبت آنے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس ہسپتال میں زخم سے نمٹنے لیکر لیبارٹری بھجوائے جبکہ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس مریض کی تصدیق کردی۔۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور پولیس سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہے اور اسکا تعلق اورکزئی سے ہے۔

خیبر پختونخواہ میں سال 2024 مین ایم پاکس کا یہ تیسرا کیس کنفرم کیس ہے جبکہ

ابھی تک کوئی بھی مقامی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 

محکمہ صحت خیبر پختونخواہ ایم پاکس کیلئے نے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے ۔ 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!