پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

وائرس کی تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیج دیا گیا،منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں ۔
پاکستان میں منکی پاکس کا مشتبہ کیس رپورٹ

Webdesk

|

15 Aug 2024

پشاور: پاکستان میں ایم پاکس کا مشتبہ کیس سامنے آیا ہے،خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والا ایک شخص خلیجی ممالک سے آیاہے۔

 ترجمان وزارت صحت کے مطابق وائرس کی تصدیق کیلئے قومی ادارہ صحت کو نمونہ بھیج دیا گیا،منکی پاکس سے متاثرہ شخص میں معمولی علامات ہیں ۔

 حکام وزارت صحت کے مطابق متاثرہ شخص کی کانٹیکٹ ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے اور مزید لوگوں کے نمونے حاصل کیے جارہے ہیں،تمام صوبوں کو منکی پاکس کے حوالے سے فوکل پرسنز مقرر کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

بارڈر ہیلتھ سروسز کو تمام پوائنٹس آف اینٹری پر سخت نگرانی کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!