منکی پاکس کی خطرناک قسم افریقا سے باہر پہنچ گئی، پہلا کیس کس ملک میں روپورٹ ہوا؟

منکی پاکس کی خطرناک قسم افریقا سے باہر پہنچ گئی، پہلا کیس کس ملک میں روپورٹ ہوا؟

ماہرین کے مطابق منکی پاکس متعددی ہے تاہم یہ کورونا کی طرح نہیں پھیلتا
منکی پاکس کی خطرناک قسم افریقا سے باہر پہنچ گئی، پہلا کیس کس ملک میں روپورٹ ہوا؟

ویب ڈیسک

|

20 Aug 2024

سویڈن میں ایک شہری کو منکی پاکس کی خطرناک قسم کی تشخیص ہوئی ہے، افریقا سے باہر کیس سامنے آنے پر ماہرین صحت میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن میں ایک شہری کو علامات ظاہر ہونے کے بعد قرنطینہ کیا گیا اور جب ٹیسٹ ہوا تو اُسے منکی پاکس کی خطرناک قسم ’ کلیڈ I، بی‘ کی تشخیص ہوئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل منکی پاکس کی یہ قسم صرف افریقی ممالک میں پائی جاتی تھی اور سویڈن جانے کا مقصد یہ ہے کہ اب یہ دیگر ممالک میں بھی پھیل سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سویڈن میں جس شخص میں خطرناک ترین منکی پاکس کی قسم کی تشخیص ہوئی، اس نے حال ہی میں افریقی ممالک کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ منکی پاکس کی دو قسمیں ’کلیڈ I اور کلیڈ 2‘ ہیں اور دونوں کی مزید دو قسمیں ’کلیڈ 1 بی‘ اور ’کلیڈ 11، بی‘ بھی ہیں، جب کہ ’ کلیڈ 1، بی’ کو خطرناک ترین قسم قرار دیا جاتا ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ یہ صرف افریقی ممالک میں پائی جاتی ہے۔

دنیا بھر میں 2022 میں منکی پاکس کے جو کیسز پھیلنا شروع ہوئے تھے وہ ’کلیڈ 11، بی‘ تھے، جسے کم خطرناک تصور کیا جاتا ہے۔

منکی پاکس کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بیماری قریبی تعلقات سے پھیلتی ہے، یہ کورونا کی طرح تیزی سے پھیلنے والی وبا نہیں۔ منکی پاکس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہو سکتی ہیں، جس وجہ سے ماہرین سماجی دوری کو یقینی بنانے کی ہدایات کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!