منکی پاکس: پاکستان آنے والے ہزاروں مسافر وںکی اسکریننگ

منکی پاکس: پاکستان آنے والے ہزاروں مسافر وںکی اسکریننگ

ملک کے ایئرپورٹس پر 24 گھنٹے میں 135 پروازوں کے18479مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جس میں وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
منکی پاکس: پاکستان آنے والے ہزاروں مسافر وںکی اسکریننگ

Webdesk

|

23 Aug 2024

 کراچی: پاکستان میں منکی پاکس وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر ایئرپورٹس پر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ جاری ہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے ایئرپورٹس پر 24 گھنٹے میں 135 پروازوں کے18479مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جس میں وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

کراچی ایئرپورٹ پر4595مسافروں میں سے کسی میں منکی پاکس کی تشخیص نہ ہوئی۔ علامہ اقبال لاہور ایئرپورٹ پر4964مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر 4ہزار 790 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی جب کہ ملتان ایئرپورٹ پر 14پروازوں  کے1871 مسافروں کی اسکریننگ ہوئی۔

سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 7پروازوں سے 802 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ پشاور ایئرپورٹ پر991 مسافروں کی منکی پاکس جانچ کیلئے اسکریننگ کی گئی۔

فیصل آباد ایئرپورٹ پر320، کوئٹہ ایئرپورٹ پر 146 مسافروں کی اسکریننگ کی گئی۔ کسی بھی بیرون ملک سے آئے مسافر میں منکی پاکس کی تشخیص نہیں ہوئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!