خیبرپختونخوا میں 2 پولیو کیسز کی تصدیق

خیبرپختونخوا میں 2 پولیو کیسز کی تصدیق

حالیہ کیسز کے بعد صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے
خیبرپختونخوا میں 2 پولیو کیسز کی تصدیق

آفتاب مہمند

|

26 Aug 2025

خیبرپختونخوا کے دو اضلاع ٹانک اور شمالی وزیرستان سے بیک وقت پولیو کے دو نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

حالیہ کیسز کے بعد صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے دو نئے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ضلع ٹانک کی یونین کونسل مولازئی میں 16 ماہ کی ایک بچی اور ضلع شمالی وزیرستان کی یونین کونسل میران شاہ-3 میں دو سال کی ایک بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اس طرح اس سال خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

 جن میں ضلع بنوں،لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے تین، تین، جبکہ ضلع تورغر, ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان لوئر سے ایک ،ایک کیس شامل ہے۔

حالیہ کیسز کے بعد رواں سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد اب 23 ہو گئی۔

خیبرپختونخوا سے 15 پولیوں کیسز کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ سندھ سے 6 جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک، ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!