کھانے سے پہلے ایک چمچ سیب کا سرکہ، وزن میں بڑی کمی کا جادوئی نسخہ

کھانے سے پہلے ایک چمچ سیب کا سرکہ، وزن میں بڑی کمی کا جادوئی نسخہ

یہ بات لبنان میں ہونے والی تحقیق میں سامنے آئی ہے
کھانے سے پہلے ایک چمچ سیب کا سرکہ، وزن میں بڑی کمی کا جادوئی نسخہ

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2024

ایک پرانی کہاوت ہے کہ سیب انسان کو تندرست رکھتا ہے اور جو روزانہ ایک سیب کھاتا ہے وہ ڈاکٹرز کے پاس جانے سے بچا رہتا ہے۔

اس کہاوت میں ڈاکٹرز کے پاس جانے سے بچے رہنے کا مطلب یہ ہے کہ اُسے بیماریاں نہیں ہوتیں۔ تاہم اب سیب کا ایک اور فائدہ سامنے آیا ہے مگر یہ سرکے کی صورت میں ہے۔

لبنان میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھانے سے پہلے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ پینے سے زیادہ وزن والے افراد کا وزن صرف تین ماہ میں 18 پاؤنڈ یعنی 8 کلو سے زیادہ تک کم ہوسکتا ہے۔

ہولی اسپرٹ یونیورسٹی آف کاسلک میں ڈاکٹر رونی ابو خلیل کی نگرانی میں سیب کے سرکے سے وزن کم کرنے کے حوالے سے تحقیق ہوئی۔

مطالعاتی ٹیم کے سربراہ نے کہا کہ سیب کا سرکہ ایک امید افرا اینٹٰ موبیٹی سپلیمنٹ ہوسکتا ہے، جس کے انسانی جسم پر کسی بھی قسم کے نقصانا سامنے نہیں آئے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ سرکہ سیب کا خمرہ شدہ رس ہے جس کو اگر کھانے سے پہلے ایک چمچہ پی لیا جائے تو خون میں گلوکوز کی سطح نیچے آتی اور بھوک کم ہوجاتی ہے۔

بی ایم جی نیوٹریشن پروینشنش اینڈ ہیلتھ نامی طبی جریدے میں اس تحقیق کے نتائج شائع ہوئے۔ جس کے مطابق مطالعے کے دوران 46 مردوں اور 74 خواتین کا انتخاب کیا گیا جن کی عمریں اوسطاً 17 برس تھی اور یہ تمام موٹاپے کا شکار تھے۔

اس کے علاوہ 27 سے 34 سال کی عمر کے لوگ بھی شامل تھے جن کا وزن بہت زیادہ بڑا ہوا تھا۔ تحقیق کے دوران ان 120 نوجوانوں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

پہلے تین گروہوں نے 12 ہفتوں تک ہر صبح ناشتے سے پہلے 5، 10، یا 15 ملی لیٹر سیب کا سرکہ پلایا گیا جس کے نتیجے میں اُن کا وزن کم ہوا جبکہ دوسرے گروپ میں شامل افراد کا وزن یا تو بڑھا یا پھر اتنا ہی رہا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!