جوتے پالش کی خوشبو سے ڈپریشن کا علاج دریافت

جوتے پالش کی خوشبو سے ڈپریشن کا علاج دریافت

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق میں ثابت ہوئی ہے
جوتے پالش کی خوشبو سے ڈپریشن کا علاج دریافت

Webdesk

|

17 Feb 2024

امریکا کی ریاست پٹس برگ میں قائم یونیورسٹی کے ماہرین نے جوتوں کی پالش سمیت دیگر 12 اقسام خوشبو کے ذریعے ڈپریشن کے مرض کا علاج دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ڈپریشن ایک ایسا مرض ہے جس کے باعث اچھے بھلے انسان کی زندگی بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے اور وہ زمانے سے علیحدہ ہوجاتا ہے۔ ماہرین کے نزدیک اس کا واحد علاج تسلسل کے ساتھ ادویات ہیں۔

اس سے قبل ہونے والی تحقیق میں گھر میں رکھے ایکوریم اور مچھلیوں کی چال کی مدد سے ڈپریشن کم کرنے کا بھی ماہرین علاج دریافت کرچکے ہیں۔

تاہم اب کی بار یونیورسٹی آف پٹسبرگ کے ماہرین نے کہا ہے کہ اچھی یادوں کو زندہ رکھنے کیلیے خوشبو الفاظ سے زیادہ مؤثر ہے اور ڈپریشن کے مریض کیلیے یہ فائدے مند بھی ہے کیونکہ ایسے شخص کے دماغ میں منفی خیالات بھرے رہتے ہیں۔

مطالعے کے دوران 32 افراد جن کی عمریں 18 سے 55 برس تھیں انہیں 12 مختلف اقسام کی خوشبوئیں سنگائی گئیں، یہ کسی پرفیوم نہیں بلکہ جوتوں کی پالش، لانگ کیچپ اور ناریل کے تیل وغیرہ کی تھیں۔

نیورو سائنس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق خوشبو سونگھ کر ڈپریشن میں مبتلا افراد کی مخصوص یادیں زندہ ہوئیں اور اُن کے ذہن میں پرانے اچھے واقعات دوبارہ سے بیدار ہوگئے۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!