جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں یوسف خان، محمد عثمان اور ہنید خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث ہیں۔
جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

Webdesk

|

4 Aug 2024

کراچی: اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان میں یوسف خان، محمد عثمان اور ہنید خان شامل ہیں، گرفتار ملزمان جعلی ویٹرنری ادویات کی فروخت میں ملوث ہیں۔

ملزمان کو کراچی کے علاقے ملیر سے گرفتار کیا گیا، چھاپے کے دوران ملزمان سے 200 سے زائد بوسٹ ان پلس انجکشنز برآمد کیے گئے۔

ملزمان سے بھاری مقدار میں ادویات کی پیکنگ میٹریل بھی برآمد کیے گئے، برآمد ہونے والے انجکشنز کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔چھاپہ مار کارروائی میں ڈریپ حکام بھی شامل تھے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!