حکومت کا شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
|
27 Aug 2025
کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں تھیلیسیمیا کے بڑھتے ہوئے کیسز پر قابو پانے کے لیے شادی سے قبل HB Electrophoresis ٹیسٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیکرٹری صحت اور چیئرمین بلوچستان بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی، مجیب الرحمٰن پنیزئی نے بتایا کہ قبائلی معاشرے میں کزن میرجز کی وجہ سے تھیلیسیمیا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اسی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے، صوبائی حکومت نے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر یہ اہم فیصلہ کیا ہے کہ شادی سے پہلے اس بیماری کی تشخیص کے لیے لازمی ٹیسٹ کرایا جائے۔
مجیب الرحمٰن پنیزئی کا مزید کہنا تھا کہ اگر ضروری ہوا تو اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ قوانین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت صوبہ بھر کی سرکاری لیبارٹریز میں HB Electrophoresis ٹیسٹ کی سہولت کو یقینی بنائے گی۔
اس کے علاوہ، حکومت تھیلیسیمیا سے بچاؤ اور شادی سے قبل لازمی ٹیسٹ کی اہمیت کے بارے میں شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک عوامی آگاہی مہم بھی شروع کرے گی۔
Comments
0 comment