چین میں خنزیر کا پھیپڑا انسانی کو لگانے کا کامیاب تجربہ

چین میں خنزیر کا پھیپڑا انسانی کو لگانے کا کامیاب تجربہ

39 سالہ شخص کے جسم نے اسے قبول کیا، تحقیق کو ماہرین نے سود مند قرار دیا ہے
چین میں خنزیر کا پھیپڑا انسانی کو لگانے کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک

|

28 Aug 2025

چین: انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ

چین کے سائنسدانوں نے ایک اہم طبی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں انہوں نے تاریخ میں پہلی بار کسی انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے کامیابی سے ٹرانسپلانٹ کیے۔ 

یہ آپریشن ایک ایسے 39 سالہ مریض پر کیا گیا جس کی اسٹروک کے باعث دماغی موت واقع ہوچکی تھی۔

ٹرانسپلانٹ کے لیے استعمال کیے گئے پھیپھڑے جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے تھے، اور محققین کے مطابق ان پھیپھڑوں کو مریض کے مدافعتی نظام نے فوراً مسترد نہیں کیا اور یہ نو دنوں تک فعال رہے۔ 

یہ ٹرانسپلانٹیشن ایک بڑا قدم ہے، خاص طور پر زینوٹرانسپلانٹیشن (مختلف انواع کے اعضاء کی پیوندکاری) کے میدان میں جہاں اکثر جسم نئی چیز کو قبول نہیں کرتا۔

سائنسدانوں نے اس تجربے کا بنیادی مقصد یہ جاننا تھا کہ انسانی مدافعتی نظام ایک غیر انسانی پارٹ کے ساتھ کیسے ردعمل ظاہر کرتا ہے۔ 

پھیپھڑوں کی ٹرانسپلانٹیشن ایک پیچیدہ عمل ہے کیونکہ ہوا اور مائیکروبز کی مسلسل آمد کی وجہ سے پھیپھڑے مدافعتی نظام کو بہت زیادہ متحرک کر سکتے ہیں، جس سے عضو کے مسترد ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سائنسدانوں نے CRISPR/Cas9 نامی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جینیاتی تبدیلیاں کیں تاکہ انسانی مدافعتی نظام ٹرانسپلانٹ کیے گئے ٹشوز کو غیر ملکی نہ سمجھے اور انہیں قبول کر لے۔ اس کامیابی سے مستقبل میں انسانی اعضاء کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!