بون میرو میں مبتلا 15 سالہ عذین امداد کا منتظر

بون میرو میں مبتلا 15 سالہ عذین امداد کا منتظر

والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے علاج پر 55 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے اور ہمارے پاس 55ہزار بھی نہیں ہیں۔
بون میرو میں مبتلا 15 سالہ عذین امداد کا منتظر

Webdesk

|

7 May 2024

 حیدرآباد:  سندھ کے شہر حیدرآباد کا رہائشی بون میرو کے مرض میں مبتلا 15 سالہ عذین اپنے علاج کیلئے کسی مسیحا کی امداد کا منتظر ہے۔

ذرائع کے مطابق بچے کے والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے علاج پر 55 لاکھ روپے کے اخراجات آئیں گے اور ہمارے پاس 55ہزار بھی نہیں ہیں۔

گزشتہ دنوں اس بچے کے علاج کیلیے مخیر حضرات سے مالی مدد کی اپیل کی تھی جس پر اب تک 30لاکھ روپے کی رقم جمع ہوسکی ہے جس کے بعد مزید 20 لاکھ روپے کی شدید ضرورت ہے۔

عذین کا کہنا تھا کہ پہلے میں بالکل ٹھیک تھا مگر اب زندگی بدل کر رہ گئی ہے نہ کھا پی سکتا ہوں نہ کوئی اور کام ٹھیک طرح سے کرسکتا ہوں۔

گزشتہ سال 15 سالہ بچے کے مرض کی تشخیص کے بعد بون میرو ٹرانسپلانٹ بتایا گیا تھا، جس کیلئے 50 لاکھ روپے سے زائد کی خطیر رقم درکار تھی جو غریب والدین کیلئے ناممکن تھا۔

عذین کے والدین نے ایک بار پھر وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت دردمند افراد سے اپیل کی ہے کہ بقایا رقم کے بندوبست اور ہمارے بیٹے کے علاج کیلئے جنتا ہوسکے مدد کریں۔

عذین کے والد کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے تمام لوگوں سے جو بھی یہ خبر سن رہے ہیں خدارا میرے بیٹے کے علاج کیلئے جتنا ہوسکتا ہو میں ان سے مدد کی اپیل کرتا ہوں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!