9 ادویات جعلی قرار، ڈریپ نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا

9 ادویات جعلی قرار، ڈریپ نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا

جعلی ادویات پر ایل سی فارما، نیو ہربل کیئر کراچی کا پتہ درج ہے
9 ادویات جعلی قرار، ڈریپ نے ریپڈ الرٹ جاری کر دیا

Webdesk

|

8 Nov 2026

کراچی: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں جعلی ادویات بیچنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 9 جعلی و غیر قانونی ادویات کا ریپڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کراچی کی مارکیٹوں سے مسوڑھے، امراض چشم، جلد کی جعلی ادویات پکڑی گئیں۔ڈریپ کے مطابق کراچی کی مارکیٹوں سے 4 جعلی ماتھ واش پکڑے گئے ہیں، ساتھ ہی بچوں کا امراض چشم اسپرے، جلد، کان کی جعلی کریم پکڑی گئی۔

جعلی ادویات پر ایل سی فارما، نیو ہربل کیئر کراچی کا پتہ درج ہے۔ ادویات سیمپلز کو ڈرگ ٹیسنگ لیب سندھ نے جعلی قرار دیا، لیب ٹیسٹ میں جعلی ادویات کے سیمپلزمیں سالٹ کی تصدیق نہیں ہوئی۔

ڈریپ کے مطابق امراض چشم کا بے بی آئی اسپرے، ٹوبرامائیسین اوپتھلمک سولوشن جعلی ہے، ٹوٹل کیئر، ڈینزیکور، اینٹی پلاک، ہیپی ٹوتھ کڈز ماتھ واش جعلی ہے۔

بیان کے مطابق کان درد کی پین کلر وائٹل ایئر کریم اور بے بی کیئر ایئر کریم جعلی ہے.امراض جلد کے علاج کی دوا میجک لوشن کا بیچ 002 جعلی ہے. غیرمعیاری ادویات کا معیار و افادیت غیر واضح، استعمال خطرناک ہے۔

ڈریپ کی جانب سے کراچی کی مارکیٹوں سے جعلی ادویات ضبط کرنے اور جعلی ادویات کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹری بیوٹرز، میڈیکل اسٹورز جعلی ادویات کی فوری اطلاع دیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!