سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار پر عاطف اسلم نے سچ بتادیا

سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار پر عاطف اسلم نے سچ بتادیا

عاطف اسلم سے منسوب ایک بیان سوشل میڈیا پر زیر گردش تھا
سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار پر عاطف اسلم نے سچ بتادیا

Webdesk

|

13 Nov 2024

سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر مختلف پوسٹوں میں دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

دعویٰ

اسی پوسٹ کے ساتھ یہ بھی دعویٰ کیا جارہا تھا کہ عاطف اسلم نے منتظمین سے یہ کہہ کر پرفارم کرنے سے معذرت کی ہے کہ وہ مقدس شہر میں پرفارم نہیں کرسکتے۔

یہ پوسٹ شیئر ہوئی جس کے بعد جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جبکہ کچھ اداکاروں نے بھی اس پوسٹ میں لکھے گئے عاطف اسلم کے نظریے اور فیصلے کی تعریف کی۔

حقیقت کیا ہے؟

اب گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر خود سے منسوب بیان پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ایسی کوئی بات کی ہی نہیں ہے۔ عاطف نے کہا کہ کم از کم ایسی کوئی بھی بات مجھ سے پوچھ لی جاتی تو بہتر تھا۔

عاطف اسلم نے اپنے بیان میں کہا، "یہ عجیب ہے کہ میرے نام سے وہ باتیں منسوب کی جاتی ہیں جو میں نے کبھی کہی ہی نہیں۔" 

انہوں نے میڈیا اور فنکار برادری پر زور دیا کہ وہ کسی بھی بیان کی سچائی کو جانچنے کے بعد ہی رپورٹ کریں۔ عاطف نے وضاحت کی کہ "ہم نے ماضی میں ریاض میں پرفارم کیا ہے، جو ہمارے موقف کا بہترین ثبوت ہے۔" 

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!