پی آئی اے کی پرواز پشاور کے بجائے کراچی میں کیوں لینڈ ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

پی آئی اے کی پرواز پشاور کے بجائے کراچی میں کیوں لینڈ ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

انٹرنیٹ پر اس حوالے سے ویڈیو وائرل ہوئی تھی
پی آئی اے کی پرواز پشاور کے بجائے کراچی میں کیوں لینڈ ہوئی؟ وجہ سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

17 Sep 2024

انٹرنیٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ایک طیارے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ پائلٹ نے غلطی سے پرواز کو پشاور کے بجائے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈ کردیا۔

دعویٰ

انٹرنیٹ پر جب یہ ویڈیو اس کیپشن یا تاثر کے ساتھ شیئر ہوئی تو صارفین نے بغیر تصدیق کے اسے دھڑا دھڑ شیئر کرنا شروع کردیا، ویڈیو کے مناظر بھی کچھ ایسے ہیں جس کیوجہ سے صارفین نے اس واقعے پر یقین کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جہاز کے اندرونی دروازے پر سیکیورٹی فورس کا اہلکار کھڑا ہے جبکہ مسافر اندر احتجاج کررہے ہیں، اسی دوران ایک مسافر نے غصے سے یہ بھی کہا کہ ہماری پرواز کو پشاور جانا تھا مگر پائلٹ نے اسے کراچی میں اتار دیا اور ہم بیس گھنٹوں سے ذلیل و خوار ہورہے ہیں‘۔

ویڈیو میں سیکیورٹی اہلکار مسافروں کو سمجھانے کی کوشش کررہے تھے تاہم مسافر سراپا احتجاج تھے اور انتظامیہ کی کارکردگی سمیت پائلٹ کی اہلیٹ پر سوال اٹھا رہے تھے۔ جہاز میں خواتین اور بچے بھی سوال تھے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے پی آئی اے پر شدید تنقید کی اور پائلٹ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مضحکہ خیز جملے ادا کیے۔

معاملے کی حقیقیت کیا ہے؟

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پرواز کو کراچی اتارا گیا مگر انہوں نے ساتھ میں وضاحت اور وجہ بھی بیان کی۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی سے 15 ستمبر کو اڑان بھرنے والی پرواز پی کے 248 کو پشاور جانا تھا مگر اسے کراچی کی جانب موڑ کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ طیارے کو تکنیکی خرابی کے باعث کراچی میں اتارا گیا تھا کیونکہ یہ خرابی دور کرنے والے انجینئرز اور ہب کراچی میں ہے جہاں اس خرابی کو باآسانی دور کیا جاسکتا ہے۔

حل کیا نکلا؟

ترجمان پی آئی اے عبداللہ حفیظ کے مطابق طیارے میں مختلف قسم کے ہائیڈرولک نظام ہوتے ہیں جن میں سے ایک تکنیکی خرابی کے بعد فلوئیڈ پریشر کم دکھا رہا تھا اور پھر طیارے کو کراچی میں اتار کر تین گھنٹے کے اندر اندر اس کی مرمت کی گئی جبکہ مسافروں کو دوسری پرواز سے پشاور پہنچایا گیا تھا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!