کیا پی ٹی اے نے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر فون بلاک کرنے کا حکم دیا ہے؟

ویب ڈیسک
|
30 Aug 2025
سوشل میڈیا پر ایک خبر تیزی سے زیر گردش ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے والے موبائل فون بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے پھیل رہی ہے کہ پی ٹی اے نے صارفین کے لیے ایک نیا قانون بنایا ہے جس کے تحت اگر کوئی شخص ایک ہی موبائل میں ایک مہینے میں پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرے گا تو اس کا فون بند کر دیا جائے گا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد ہے۔
پی ٹی اے نے کیا کہا؟ پی ٹی اے نے خود اس خبر کی تردید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ تو ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔
ایک بڑی ٹیلی کام کمپنی (جاز) نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ایسا کوئی نظام موجود ہی نہیں جو اس طرح سمز کے استعمال پر نظر رکھ سکے۔
پی ٹی اے صرف آئی ایم ای آئی ڈپلیکیشن اور کلوننگ جیسے مسائل پر نظر رکھتا ہے تاکہ غیر قانونی موبائلز کو روکا جا سکے۔
اگر آپ ایک مہینے میں پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی فون میں استعمال کرتے ہیں تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ یہ خبر مکمل طور پر غلط ہے۔
Comments
0 comment