کراچی میں بارشوں کے بعد ایک ہفتے کیلیے اسکول کی بندش، حقیقت سامنے آگئی

کراچی میں بارشوں کے بعد ایک ہفتے کیلیے اسکول کی بندش، حقیقت سامنے آگئی

سوشل میڈیا پر ایک ہفتے کی اسکولوں کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا
کراچی میں بارشوں کے بعد ایک ہفتے کیلیے اسکول کی بندش، حقیقت سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

21 Aug 2025

کراچی میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد سوشل میڈیا پر محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا ایک نوٹیفکیشن وائرل ہو رہا ہے۔

دعویٰ

اس نوٹیفکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی سمیت پورے سندھ میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، حقیقت اس کے برعکس ہے۔

حقیقت کیا ہے؟

فیکٹ چیک کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی اور گمراہ کن ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے اس طرح کی کوئی چھٹیاں منظور نہیں کی ہیں۔

اصل صورتحال یہ ہے کہ منگل کو ہونے والی بارشوں کے بعد صرف ایک دن یعنی بدھ کے لیے تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ بعد میں موسم کی صورتحال کے پیشِ نظر جمعرات کے لیے بھی ایک دن کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، لیکن اس میں صرف ایک دن کی چھٹی کا ذکر تھا۔

لہٰذا، سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایک ہفتے کی چھٹی کا نوٹیفکیشن بالکل جعلی ہے۔ والدین اور طلبہ کو چاہیے کہ وہ اس قسم کی خبروں پر بھروسہ نہ کریں اور صرف مصدقہ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات پر ہی یقین کریں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!