فیکٹ چیک: کیا سمپسنز نے عمران خان کی جیل میں موت کی پیشگوئی کی ہے؟

فیکٹ چیک: کیا سمپسنز نے عمران خان کی جیل میں موت کی پیشگوئی کی ہے؟

حال ہی میں ایک ڈیجیٹلی تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک منظر کو سمپسنز کے کسی ایپیسوڈ کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے
فیکٹ چیک: کیا سمپسنز نے عمران خان کی جیل میں موت کی پیشگوئی کی ہے؟

ویب ڈیسک

|

1 Aug 2025

اپنی پیشگوئیوں کے حوالے سے مشہور امریکی کارٹون سمپسنز کی ایک نئی پیشگوئی کے بعد نئی بحث چڑھ گئی ہے۔

دعویٰ

 سوشل میڈیا پر ایک گرافک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ مشہور کارٹون شو "دی سمپسنز" نے ایک سابق وزیراعظم کی جیل میں موت کی پیشگوئی کی ہے، جن کی شکل پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملتی ہے۔ 

اس تصویر کے مطابق، یہ واقعہ 3 ستمبر 2025 کو پیش آئے گا۔

حقائق کی جانچ

حال ہی میں ایک ڈیجیٹلی تیار کردہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک منظر کو سمپسنز کے کسی ایپیسوڈ کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ے۔ اس تصویر میں سمپسنز کے کردار ایک جنازے میں دکھائے گئے ہیں جہاں ایک قبر پر عمران خان سے مشابہت رکھنے والے شخص کی تصویر بنی ہوئی ہے۔

اس تصویر میں ایک کردار (بارٹ سمپسن) کے ہاتھ میں ایک اخبار ہے جس پر لکھا ہے، سابق رہنما کی جیل کے سیل میں موت، لاکھوں سوگوار ہیں۔

 پس منظر میں موجود سوگواروں نے سیاسی نعروں والے بینرز اٹھا رکھے ہیں، جن پر "سچ کو بھی دفن کر دیا گیا" اور "بالائی قیادت کی خاموشی" جیسے جملے درج ہیں۔

فیکٹ چیک

 ہم نے گوگل امیجز پر ریورس امیج سرچ پر اس دعوے کی حقیقت جاننے کیلیے سرچنگ کی جس میں  سمپسنز کے کسی بھی آفیشل ایپیسوڈ یا کلپ میں ایسا کوئی منظر نہیں ملا۔ 

تصویر کا انداز، لے آؤٹ اور فریم سمپسنز کی اصل اینیمیشن سے ملتا جلتا بھی نہیں۔

نتیجہ 

یہ تصویر کسی سمسپنز کارٹون کی قسط کا حصہ نہیں بلکہ ایک ڈیجیٹل طور پر تیار کی گئی یا مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ہے۔

 یہ تصویر سب سے پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ "simpsons_editz" پر شیئر کی گئی تھی، جو کہ آفیشل پیشگوئیاں کرنے کے بجائے فین میڈ یا طنزیہ مواد پوسٹ کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

 تصویر میں 3 ستمبر 2025 کی تاریخ کا ذکر کیا گیا ہے۔ سمپسنز کے کسی بھی ایپیسوڈ میں کسی عالمی رہنما کی موت کے بارے میں کوئی مخصوص مستقبل کی تاریخ نہیں بتائی گئی، اور خاص طور پر عمران خان سے متعلق کوئی ذکر نہیں ہے۔

حتمی فیصلہ

وائرل ہونے والی یہ تصویر جعلی اور غلط ہے۔ 

یہ دعویٰ کہ سمپسنز نے عمران خان کی جیل میں موت کی پیشگوئی کی ہے، بے بنیاد اور جھوٹا ہے۔ یہ تصویر ایک ڈیجیٹل طور پر بنائی گئی ہے اور اسے سیاسی تبصرہ یا سنسنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔

 ایسے وائرل مواد کی ہمیشہ قابلِ بھروسہ ذرائع سے تصدیق کرنی چاہیے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!