فیکٹ چیک: کیا عید پر 6 دن کی چھٹیاں ہوں گی؟

فیکٹ چیک: کیا عید پر 6 دن کی چھٹیاں ہوں گی؟

وزارت داخلہ نے وضاحت جاری کردی
فیکٹ چیک: کیا عید پر 6 دن کی چھٹیاں ہوں گی؟

ویب ڈیسک

|

30 Mar 2024

انٹرنیٹ پر عید کی تعطیلات کے حوالے سے ایک حکومتی نوٹی فکیشن وائرل ہورہا ہے۔

وائرل ہونے والے نوٹی فکیشن میں دعویٰ کیا گیا ہےکہ حکومت نے 9 اپریل منگل سے 12 اپریل جمعے تک عید کی تعطیلات کا اعلان کردیا،

نوٹی فکیشن کے حساب سے سرکاری ملازمین یا جن کے دفاتر ہفتہ، اتوار بند رہتے ہیں انہیں عید پر 6 چھٹیاں ملنی تھی۔

حقیقت کیا ہے؟

وزارت داخلہ کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹی فکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کے حوالے سے حکومت نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے، حکومت کی جانب سے چھٹیوں کا فیصلہ ہونے کے بعد وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کیا جائے گا۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!