19 hours ago
زندگی دکھی انسانیت کے لئے وقف کر دی ہے، رابی پیرزادہ
Webdesk
|
24 Oct 2025
لاہور: ماضی کی نامور گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ میں نے اپنی زندگی دکھی انسانیت کے لئے وقف کر دی ہے ،میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھاکہ خدا کی ذات مجھ سے اس طرح فلاح کے کام لے گی ۔
میرا یقین ہے کہ اس کے لئے بہت پہلے سے راستے بن رہے ہوتے ہیں جس کا انسان کو علم نہیں ہوتا۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں اپنے رب کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے انسانیت کی خدمت کے لئے چنا، ابھی تک جتنا بھی کام کیا ہے میر ادل بہت مطمئن ہے ۔
میں سب سے کہوں گی جنہیں خد اکی ذات نے وسائل دئیے ہیں یا جو معاشرے میں لوگوں کو اس جانب راغب کر سکتے ہیں وہ اپنے اردگرد دکھی انسانیت کے لئے کام کریں ۔
میں نے خاص طو رپر خواتین کو ہنر مندی کے راستے دکھائے ہیں ،غریب او رمستحق لوگوں کو چھوٹے پیمانے پر کاروبارشروع کرا کے دیا ہے جس سے وہ اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالنے کے قابل ہو ئے ۔
انہوں نے کہا کہ میں جلد ہی ایک پراجیکٹ لے کر آرہی ہوں جسے دیکھ کر دنیا میرے نئے ہنر سے واقف ہو گی ۔
Comments
0 comment