17 hours ago
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق بھارتی اداکارo نے خاموشی سے شادی کرلی

ویب ڈیسک
|
20 Oct 2025
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم خاموشی سے ازدواجی بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی وُوڈ کی مشہور فلموں ’دنگل‘ اور ’سیکریٹ سپر اسٹار‘ سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم نے خاموشی سے اپنی شادی کرلی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زائرہ وسیم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک مختصر مگر معنی خیز پوسٹ کے ذریعے اپنی نئی زندگی کے آغاز کا اعلان کیا۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں صرف تین الفاظ لکھے “قبول ہے، قبول ہے، قبول ہے”
جس کے بعد ان کے مداحوں نے مبارک بادوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔
زائرہ وسیم کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جن میں وہ نہایت سادگی سے نکاح نامے پر دستخط کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ان کے ہاتھوں پر مہندی لگی ہے اور چہرے پر سکون نمایاں ہے۔
ایک تصویر میں زائرہ اپنے شوہر کے ساتھ چاند کی طرف دیکھ رہی ہیں، گویا اپنی نئی زندگی کا آغاز ایک خوبصورت دعا کے ساتھ کر رہی ہوں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ زائرہ نے اپنے شوہر کی پہچان ظاہر نہیں کی اور نہ ہی شادی کی جگہ یا تاریخ سے متعلق کوئی تفصیل بتائی۔
اداکارہ نے صرف اتنا کہا کہ وہ اب اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر چکی ہیں۔
یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں شوبز سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلمی دنیا ان کے دینی عقائد کے منافی ہے، جس کے بعد وہ عوامی زندگی سے تقریباً غائب ہو گئی تھیں۔
Comments
0 comment