معروف شاعر جون ایلیا کی 24 ویں برسی آج عقیدت سے منائی جا رہی ہے

معروف شاعر جون ایلیا کی 24 ویں برسی آج عقیدت سے منائی جا رہی ہے

پہلا شعری مجموعہ شاید اس وقت شائع ہوا جب وہ زندگی کی ساٹھویں دہائی میں داخل ہوچکے تھے۔
معروف شاعر جون ایلیا کی 24 ویں برسی آج عقیدت سے منائی جا رہی ہے

Webdesk

|

8 Nov 2026

معروف شاعر جون ایلیا کی 24ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ اردو ادب کے اس منفرد شاعر نے اپنی باغیانہ سوچ، بے باک اظہار اور منفرد شعری اسلوب سے ادبی دنیا میں الگ مقام بنایا۔ ان کی شاعری آج بھی نوجوان نسل میں بے حد مقبول ہے۔

جون ایلیا 14 دسمبر 1931 کو بھارتی شہر امروہہ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید جون اصغر تھا۔ انہوں نے روایتی غزل کو خود کلامی، بغاوت اور تلخ حقیقتوں کے منفرد رنگ سے روشناس کرایا۔

جون ایلیا صرف رومانی شاعر نہیں تھے بلکہ فلسفے، تاریخ اور منطق پر بھی گہری نظر رکھتے تھے۔ 1957 میں کراچی ہجرت کے بعد انہوں نے ادبی رسالے انشا کی ادارت سنبھالی اور عالمی ادب کی کئی اہم تصانیف کے تراجم بھی کیے۔

ان کا پہلا شعری مجموعہ شاید اس وقت شائع ہوا جب وہ زندگی کی ساٹھویں دہائی میں داخل ہوچکے تھے۔

اس مجموعے نے اردو ادب میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کی اور جون ایلیا کو ادبی حلقوں میں مزید شہرت دلائی۔ جون ایلیا 8 نومبر 2002 کو کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔

آج ان کی شاعری کتابوں، مشاعروں اور سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نسل تک پہنچ رہی ہے۔ اپنی منفرد فکر اور بے باک لہجے کے باعث جون ایلیا اردو ادب میں آج بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!