15 hours ago
کراچی کی وجہ سے لاہور کے فنکار پہچانے گئے، مشی خان کا صبا قمر کو جواب
Webdesk
|
29 Oct 2025
کراچی: پاکستان کی اداکارہ و ٹی وی میزبان مشی خان نے اداکارہ صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں مشی خان نے کہا کہ مجھے صبا قمر کی بات بالکل بھی اچھی نہیں لگی،کراچی میرا آبائی شہر ہے، کراچی کی وجہ سے لاہور کے فنکاروں کو مقبولیت، عزت، پیسہ اور ان کے فن کو دنیا بھر میں پہچان ملی۔
صبا قمر نے کئی ایسے چینلز کے ڈراموں میں کام کیا ہے جو کراچی میں ہیں، اور وہ بھارت میں بھی کام کرچکی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھارت کے شہر ممبئی میں بھی بہت مسائل ہیں جیسے چھوٹے گھر اور ہوا کی کمی لیکن کبھی کسی بھارتی فنکار نے ممبئی کے لیے اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کیے۔
مشی خان نے مزید کہا کہ فنکاروں کو چاہیے کہ وہ ایسے الفاظ استعمال کرنے میں محتاط رہیں، خاص طور پر ایسے شہر کے بارے میں جس نے انہیں شہرت اور مالی فائدہ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر صبا قمر کو کراچی پسند نہیں تھا تو وہ استغفراللہ کے بجائے کوئی اور مناسب متبادل الفاظ بھی استعمال کرسکتی تھیں، تمام شہر اچھے ہیں اور کسی شہر کے بارے میں منفی الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔
Comments
0 comment