حج کا رکن اعظم، یاسر نواز اور ندا یاسر کی میدان عرفات سے تصویر سامنے آگئی

حج کا رکن اعظم، یاسر نواز اور ندا یاسر کی میدان عرفات سے تصویر سامنے آگئی

پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات بھی فریضہ مقدسہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کررہی ہیں
حج کا رکن اعظم، یاسر نواز اور ندا یاسر کی میدان عرفات سے تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

15 Jun 2024

رواں سال پاکستان اور بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے بھی حج کی سعادت حاصل کی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر سے آئے بیس لاکھ سے زائد عازمین نے گزشتہ رات منی میں جبکہ آج کا دن میدان عرفات میں گزارا، اس عمل کو وقوف عرفہ کہا جاتا ہے۔

حجاج نے ظہر اور عصر کی نمازیں قصر کے طور پر ملا کر باجماعت ادا کیں جبکہ اُس سے قبل مسجد نمرہ میں خطبہ حج بھی سنا۔

رواں سال 30 ہزار سے زائد پاکستانی حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں، ان میں پاکستانی شوبز شخصیات بھی شامل ہیں۔

معروف میزبان ندا یاسر اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ حج پر ہیں اور انہوں نے بھی وقوف عرفہ کیا جبکہ اداکارہ ریما خان بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کررہی ہیں۔

اس کے علاوہ خاتون صحافی سدرہ اقبال، کراچی سے تعلق رکھنے والے معروف یوٹیوب مصطفی حنیف سمیت دیگر بھی حج کی ادائیگی کےلیے سعودی عرب میں موجود ہیں اور مناسک ادا کررہے ہیں۔

اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر وقوف عرفہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’عرفات کا دن دعاؤں کے ساتھ خاص طور پر حج کرنے والوں کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن کی سب سے مشہور اور مستحسن دعاؤں میں سے ایک دعا عرفات ہے۔ یہ دعا بہت ذاتی اور دلی ہو سکتی ہے، کیونکہ یہ دنیا بھر کے زائرین اور مسلمانوں کے لیے اللہ کی رحمت، بخشش اور برکتیں حاصل کرنے کا وقت ہے۔ 

"عرفات کی دعا"

اے اللہ تو میرا رب ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے مجھے پیدا کیا ہے اور میں تیرا / تیری بندہ / بندی ہوں اور میں تیرے عہد اور وعدے کی پابندی کرتا / کرتی ہوں جہاں تک ممکن ہو سکتا ہوں۔ میں اپنے کیے شر سے تیری پناہ مانگتا / مانگتی ہوں۔ میں اپنے اوپر تیرے احسان کا اقرار کرتا / کرتی ہوں اور اپنے گناہ کا اقرار کرتا / کرتی ہوں پس مجھے معاف کر دے کیونکہ تیرے سوا کوئی میرے گناہ کو معاف نہیں کر سکتا۔

بھارت سے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا، اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہنے والی ثنا خان، اُن کے شوہر مفتی انس بھی رواں سال حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔

 

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!