عمیر جسوال کی شادی کو سال مکمل، لڑکی کی تصویر سامنے آگئی

عمیر جسوال کی شادی کو سال مکمل، لڑکی کی تصویر سامنے آگئی

جسوال نے بتاتا کہ انکی اہلیہ سے شادی 1 سال پہلے ہوئی
عمیر جسوال کی شادی کو سال مکمل، لڑکی کی تصویر سامنے آگئی

ویب ڈیسک

|

27 Sep 2025

معروف گلوکار عمیر جسوال نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اہلیہ کو مداحوں سے متعارف کراتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمیر جسوال کی اہلیہ عبایا میں نظر آرہی ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے ایک پرخلوص نوٹ بھی لکھا۔ گلوکار نے کہا:

"میری خوبصورت بیوی، تم میری دعا کا حاصل ہو، دھوپ میں سایہ، مسکراہٹ میں سکون اور دل کی ٹھنڈک ہو۔"

انہوں نے اہلیہ کے لیے دعا کی کہ اللہ انہیں ہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کا رشتہ ہمیشہ قائم و دائم رہے۔ "سالگرۂ شادی مبارک، تمہارے ساتھ بھی ہمیشہ کم محسوس ہوگا"، عمیر جسوال نے مزید لکھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل عمیر جسوال نے اپنی پہلی بیوی اور اداکارہ ثنا جاوید سے طلاق کے بارے میں بھی بات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جدائی دراصل ایک سفر کا حصہ تھی جسے اللہ نے انہیں درست مقام تک پہنچانے کے لیے منتخب کیا۔

عمیر جسوال کے مطابق اس مشکل سفر نے انہیں قیمتی اسباق سکھائے اور یہی وجہ ہے کہ وہ زندگی کو نئے زاویے سے دیکھنے لگے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مداحوں اور عام لوگوں کی بڑی تعداد نے ان کی مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔ "میں اکثر انہیں یہی کہتا تھا کہ اس میں یقیناً اللہ کی بہتری ہوگی۔"

دوسری شادی کے بعد بھی مداحوں نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، جس پر عمیر جسوال نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں۔

عمیر جسوال نے اپنی ذاتی زندگی پر غیر ضروری تجسس رکھنے والوں کو بھی جواب دیا کہ اگرچہ مداح انہیں ان کے کام سے جانتے ہیں، لیکن ان کی شادی اور ذاتی معاملات نجی ہیں اور انہیں سوشل میڈیا پر زیادہ شیئر  کرنا پسند نہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!