1 hour ago
ایران کا آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے دوران کسی بھی کارروائی کے خلاف سخت انتباہ
Webdesk
|
3 Jul 2026
ایران کے فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیاء نے خبردار کیا ہے کہ آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کے دوران اگر اسرائیل یا امریکا کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کی جانب سے جاری بیان میں مخالف ممالک کو خبردار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی اقدام سے پہلے اس کے نتائج پر اچھی طرح غور کریں۔
رپورٹس کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سمیت مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکومتی نمائندوں اور تقریباً 100 ممالک کے وفود کی شرکت متوقع ہے۔
ایرانی حکام نے سیکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں، جبکہ تقریب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے متعلقہ ادارے الرٹ ہیں۔
Comments
0 comment