سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

سی ٹی ڈی انچارج سجاد حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فہد ، طلحہ ، عدنان ، طحہ اور عارف کے نام سے کی گئی ہے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 ٹارگٹ کلرز گرفتار

Webdesk

|

8 Aug 2024

کراچی: کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) گارڈن انویسٹی گیشن پولیس نے پاک کالونی میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 5ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

سی ٹی ڈی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلرز ہیں جو شہر میں کسی بڑی کارروائی کے لیے جمع ہوئے تھے تاہم سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی انچارج سجاد حیدر کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت فہد ، طلحہ ، عدنان ، طحہ اور عارف کے نام سے کی گئی ہے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمدہواہے۔سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار 5 ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے 5 مقدمات درج کرلیے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!