سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مردوں نے خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے

سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مردوں نے خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے

60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔
سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مردوں نے خواتین کو پیچھے چھوڑ دیا، گیلپ سروے

Webdesk

|

8 Aug 2024

 کراچی:گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں،40فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔

 پاکستان میں کتنے فیصد افراد کے سوشل میڈیا اکائونٹس ہیں گیلپ سروے نے اس بارے میں رپورٹ جاری کردی۔

گیلپ سروے رپورٹ کے مطابق 60 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام اور ٹک ٹاک سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ایپس استعمال نہیں کرتے۔

سروے 28 جون سے 10 جولائی تک کیا گیا جس میں 700 سے زائد افراد سے رائے لی گئی۔سروے میں بتایا گیا ہے کہ 40 فیصد پاکستانی فیس بک، انسٹاگرام ، ٹک ٹاک اور دیگر ایپس کا بھرپور استعمال کرتے ہیں۔

 ان ایس پر 30 سال سے کم عمر کے 62 فیصد نوجوان زیادہ فعال ہیں جبکہ 30 سال سے زائد عمر کے صرف 30 فیصد پاکستانی متحرک ہیں۔ سوشل میڈیا کے استعمال میں پاکستانی مرد خواتین سے آگے ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!