پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

لاہور سے تعلق رکھنے والی سابقہ اداکارہ اور مشہور اسٹیج آرٹسٹ غزالہ ادریس عرف نرگس شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار ہوئی ہیں۔
پاکستانی اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

Webdesk

|

1 Nov 2024

پاکستان کی معروف اداکارہ نرگس پر شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر تشدد کا واقعہ پیش آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والی سابقہ اداکارہ اور مشہور اسٹیج آرٹسٹ غزالہ ادریس عرف نرگس شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار ہوئی ہیں۔

اداکارہ کے بھائی خرم نے 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع کر دی جس پر ڈیفنس پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے۔

نرگس کے بھائی کے مطابق ان کی بہن پر بری طرح تشدد کیا گیا ہے، ان کے شوہر کیخلاف کارروائی کی جائے، اداکارہ کے بھائی خرم نے اپنے بہنوئی پر الزام عائد کیا ہے کہ انسپکٹر ماجد بشیر روزانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال پہلے ماجد بشیر سے شادی کی تھی، اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعد سے ایک بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!