کراچی میں موسم گرم و مرطوب، بارش کی پیشگوئی

کراچی میں موسم گرم و مرطوب، بارش کی پیشگوئی

منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔
کراچی میں موسم گرم و مرطوب، بارش کی پیشگوئی

Webdesk

|

28 Sep 2025

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق منگل کو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 30 ستمبر کو مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی بارش کا امکان ہے۔

اسی طرح، 29 تا 30 ستمبر کو عمر کوٹ، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، ٹھٹھہ، بدین، حیدر آباد، سجاول، جامشور اور مٹیاری میں بارش کا امکان ہے۔

صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں مون سون سسٹم ختم ہو چکا ہے، پیشگوئی کے مطابق اگر بارش ہوئی تو یہ پوسٹ مون سون سسٹم کے تحت ہوگی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!