3 hours ago
خلا سے گہرے بادلوں کی حیرت انگیز تصاویر سامنے آگئیں
Webdesk
|
28 Jun 2026
واشنگٹن: امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کی جانب سے خلا سے گہرے بادلوں کی شاندار تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق اگر زمین سے بادلوں کی طرف دیکھا جائے تو یہ ایک خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں لیکن خلا سے وہ بالکل ہی مختلف منظر پیش کرتے ہیں۔
ناسا کی خلا باز جیسیکا میئر نے بین القوامی خلائی اسٹیشن سے بادلوں کی دلکش لیکن طاقت کو ظاہر کرنے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔
جیسیکا میئر نے تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی ہیں، جس میں بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل دکھائی دے رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ خلائی اسٹیشن سے بادلوں کو دیکھنا بھی دلکش ہے، جس میں شکلیں، بناوٹ اور سائز کی بے شمار ورائٹی ملتی ہے۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ اکثر بادل پر سکون دکھائی دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ ناگوار بھی ہوجاتے ہیں، جیسے اس ہفتے بحر الکاہل کے شمال مغرب میں گرج چمک کے بادل ہوئے۔
Comments
0 comment