بھارت، مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے

بھارت، مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے

سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ چلو میں پانی بھر کر پی رہے ہیں
بھارت، مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے

Webdesk

|

4 Nov 2024

نئی دہلی : بھارت کے ایک مندر میں لگے اے سی کے پانی کو لوگ مقدس سمجھ کر پینے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متھرا ورنداون کے بانکے بہاری مندر میں لوگ بے خبری میں قطار بنائے ہاتھی کے مجسمے سے نکلنے والے ایئر کنڈیشنر کے پانی کو کرشنا کا مقدس پانی سمجھ کر پینے لگے ۔

 سوشل میڈیا پر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ چلو میں پانی بھر کر پی رہے ہیں تو دوسرے بہت سے لوگوں نے کاغذ کے ڈسپوزیبل کپ میں پانی لے لے پیا۔

یہاں تک کہ پوجا پاٹھ کیلئے آئے کچھ لوگوں نے تو وہ پانی اپنے سروں پر ڈال کر احترام ظاہر کیا۔رپورٹ کے مطابق مندر میں ایک شخص کو منظر کو ریکارڈ کرلیا ۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!