سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 200روپے کا اضافہ ہوا
سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ

Webdesk

|

3 Jul 2026

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھاری بھرکم اضافہ ہوا ہے، سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 41 ہزار روپے کے قریب پہنچ گئی۔

 آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 200روپے کا اضافہ ہوا .جس کے نتیجے میں سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 40 ہزار 936 روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت بھی 10 ہزار 459روپے کے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 78 ہزار 31روپے کی سطح پر آگئی جبکہ 22 قیراط کا حامل سونا بھی مہنگا ہوگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط  کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 588روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 46 ہزار 541روپے کی سطح پر آگئی۔

اسی طرح 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ چاندی کی قیمت میں 319روپے کا اضافہ ہوا .جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 6ہزار764روپے فی تولہ ہوگئی۔

بین الاقوامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ سونے کی فی اونس قیمت 122ڈالرز کے اضافے کے بعد 4 ہزار 185ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی 3اعشاریہ 19ڈالرز کے اضافے سے 62اعشاریہ 85ڈالرز ہوگئی۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!