سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ

سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ

اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے ہوگئی ہے۔
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ

Webdesk

|

24 Dec 2025

کراچی: آج بھی کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2000 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 5 ہزار 402  روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں رواں سال فی تولہ سونے کی قیمت میں اب تک 2 لاکھ 262 روپے کا اضافہ ہو چکا ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!