سونا آج بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا

سونا آج بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا

عالمی ریٹنگ ایجنسی جے پی مورگن نے دسمبر کے اختتام تک عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 6ہزار ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے۔
سونا آج بھی ہزاروں روپے سستا ہوگیا

Webdesk

|

1 Jul 2026

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل تنزلی دیکھی جارہی ہے اور آج بھی 5200 روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 5200 روپے سستا ہوگیا .جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 19 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

اسی طرح  دس گرام سونا 4458 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 59 ہزار 770روپے کا ہو گیا ۔عالمی مارکیٹ میں 52 ڈالر کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 3972 ڈالر ہوگئی جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 107روپے کمی سے 6242 روپے پر آگئی۔

عمران ٹسوری کے مطابق عالمی ریٹنگ ایجنسی جے پی مورگن نے دسمبر کے اختتام تک عالمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 6ہزار ڈالر تک پہنچنے کی پیشگوئی کی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!