پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں روز بھی اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں روز بھی اضافہ

پیٹرول 3 روپے 66 پیسے مزید مہنگا کردیا گیا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل 5ویں روز بھی اضافہ

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2026

اوگرا نے مسلسل پانچویں روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے نظام کے نفاذ کے بعد اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول مزید فی لیٹر 3 روپے 66 پیسے مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 335 روپے 18 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل مزید 4 روپے 80 پیسے مہنگا جس کے بعد نئی قیمت 383 روپے 46 پیسے پر پہنچ گئی۔

قیمتوں کا اطلاق 25 جولائی کیلیے ہوگا۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!