ملک میں مہنگائی پھر بڑھنا شروع، وفاقی ادارے کی رپورٹ میں تصدیق

ملک میں مہنگائی پھر بڑھنا شروع، وفاقی ادارے کی رپورٹ میں تصدیق

وفاقی ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
ملک میں مہنگائی پھر بڑھنا شروع، وفاقی ادارے کی رپورٹ میں تصدیق

Webdesk

|

1 Jun 2024

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل ڈیڑھ ماہ کمی کے بعد پھر بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح بھی 21.40فیصد ہوگئی ہے۔

ایک ہفتے کے دوران مہنگائی بڑھنے سے  آلو،ٹماٹر،پیاز دودھ،دہی اور دال چنا سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آٹا، انڈے، لہسن، سرخ مرچ پاوڈر سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس دورانیے میں 23 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں تاہم ملک میں مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر 22ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ متاثر ہوا اس طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 24.67فیصد رہی ہے۔

Comments

https://www.dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!