عالمی منڈی میں اضافہ، پاکستان میں سونا تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 685 ڈالر تک جا پہنچا

ویب ڈیسک
|
20 Sep 2025
کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 28 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 685 ڈالر تک جا پہنچا۔
عالمی سطح پر اضافے کے اثرات پاکستان کی مقامی مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 800 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 90 ہزار 300 روپے ہو گئی۔
اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 401 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 34 ہزار 619 روپے مقرر کی گئی۔
Comments
0 comment