8 hours ago
واٹس ایپ پر شادی کے دعوت نامے پر فراڈ، شہری 2 لاکھ روپے سے محروم

ویب ڈیسک
|
24 Aug 2025
واٹس ایپ پر شادی کا دعوت نامہ کھولنا ایک بھارتی شہری کو مہنگا پڑا، جسے سائبر فراڈ کے ذریعے 2 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔
یہ واقعہ مہاراشٹر کے ضلع ہنگولی میں پیش آیا جہاں ایک سرکاری ملازم کو ایک نامعلوم نمبر سے واٹس ایپ پر ڈیجیٹل شادی کا دعوت نامہ موصول ہوا۔
یہ دعوت نامہ بظاہر ایک پی ڈی ایف فائل کی طرح تھا لیکن درحقیقت یہ ایک اے پی کے فائل تھی جو فون کو ہیک کرنے کے لیے بنائی گئی تھی۔
جیسے ہی متاثرہ شخص نے اس فائل پر کلک کیا، سائبر کرمنلز نے اس کے فون اور ذاتی ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی اور فوری طور پر اس کے اکاؤنٹ سے 1 لاکھ 90 ہزار روپے نکال لیے۔ اس واقعے کا مقدمہ ہنگولی پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے۔
اسی سے متعلق ایک اور کیس میں، مہاراشٹر پولیس نے نوکری کے متلاشی افراد کو دھوکا دینے والے ایک سائبر فراڈ کے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے گوا سے 7 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ گروہ نوکری کے بہانے افراد کے بینک اکاؤنٹس اور سم کارڈز حاصل کرتا تھا، جنہیں بعد میں غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ پولیس کے مطابق، کم از کم 80 افراد کو اس طرح کے فراڈ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
Comments
0 comment