18 hours ago
شہری کے پیٹ سے 2 درجن کے زائد دھاتی اشیا برآمد

ویب ڈیسک
|
26 Jul 2025
عراق کے شہر سلیمانیہ میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے سلیمانیہ ہسپتال برائے معدے اور جگر کے امراض میں ایک 29 سالہ شخص کے پیٹ سے 24 نوک دار دھاتی اشیاء کامیابی سے نکال لیں۔
مریض شدید پیٹ درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال پہنچا تھا۔
اسکین سے معلوم ہوا کہ مریض کے پیٹ میں متعدد نوک دار اور دھاتی اشیاء موجود ہیں، جن میں 16 بال ہٹانے والے چمٹے، آٹھ سلائی کی سوئیاں، اور دو چمٹوں کے ڈھکن شامل تھے۔
ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مصطفیٰ عبدالرحمن نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے جنرل اینستھیزیا کے تحت ایک گھنٹے میں اینڈو سکوپک طریقہ کار سے تمام اشیاء محفوظ طریقے سے نکال لیں۔
ہسپتال کے عملے کے مطابق، مریض دماغی امراض کا شکار ہے، جس کی وجہ سے اس نے کچھ عرصے میں یہ اشیاء نگل لیں۔ مریض کی حالت اب مستحکم ہے اور وہ طبی نگہداشت میں ہے۔ اسے مزید نفسیاتی تشخیص اور طویل مدتی نفسیاتی مدد کے لیے ریفر کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالرحمن نے کہا کہ یہ واقعہ غیر معمولی نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، “ایسے واقعات توقع سے زیادہ عام ہیں اور بچوں سے لے کر بڑوں تک کو متاثر کرتے ہیں۔” انہوں نے زور دیا کہ ابتدائی نفسیاتی مداخلت اور خاندانی تعاون ان واقعات کی روک تھام کے لیے اہم ہیں۔
Comments
0 comment